کیا مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کر لیا جائے گا؟ اہم حکومتی شخصیت کا بڑا انکشاف

07:01 AM, 20 Sep, 2019

نیا دور
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے اور دھرنا دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو احتجاجی سیاست سے روکنے کے لیے حکومتی ارکان سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز احمد شاہ کا بھی اہم بیان سامنے آیا ہے۔

کوئٹہ میں امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب اور میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مولانا فضل الرحمان ملکی حالات کو مدنظر رکھ کر احتجاج کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے لانگ مارچ اور دھرنے کے اعلان پر مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پُرامن طریقے سے اپنا احتجاج ریکاڈ کرا سکتے ہیں، انہیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا۔

تاہم وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا تو انہیں گرفتار کریں گے۔ لیکن، مجھے پورا یقین ہے کہ مولانا دھرنا نہیں دیں گے۔
مزیدخبریں