ایکس کے تمام صارفین کو فیس ادا کرنا ہوگی

ایلون مسک کا مزید کہنا ہے کہ ایکس (ٹوئٹر) کی فیس زیادہ نہیں ہوگی لیکن ہر صارف کو وہ ماہانہ فیس دینا پڑے گی۔ ایکس کی فیس ہر ملک کیلئے الگ الگ ہوگی۔

12:06 PM, 20 Sep, 2023

نیا دور

ایکس ( ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے جعلی اکاؤنٹ سے نمٹنے کیلئے ایکس کے استعمال پر ماہانہ فیس چارج کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات میں ایلون مسک نے بتایا کہ ایکس کے اب 550 ملین صارفین ہیں جو ہر ماہ پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں اور ہر روز 100 سے 200 ملین پوسٹیں تخلیق کرتے ہیں۔

لیکن مسک نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان میں سے کتنے صارفین حقیقی لوگ ہیں اور بوٹس نہیں ہیں۔ انہوں نے ان اعداد و شمار کا موازنہ ان کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے ٹوئٹر کے اعداد و شمار سے بھی نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ باٹس اور اصلی اکاؤنٹ میں تمیز کرنے کا اس سے بہتر طریقہ نہیں ہے کہ ایکس پر اکاؤنٹ بنانے والوں سے فیس لی جائے۔

ایلون مسک کا مزید کہنا ہے کہ فیس زیادہ نہیں ہوگی لیکن ہر صارف کو وہ ماہانہ فیس دینا پڑے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایکس ( ٹوئٹر) کی فیس ہر ملک کیلئے الگ الگ ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے کمپنی کا چارج سنبھالنے کے بعد ویریفائیڈ اکاؤنٹس ( بلیو ٹکس) کیلئے بھی فیس لاگو کردی تھی۔

ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کے بعد مسک نے پلیٹ فارم میں اہم تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے پہلے سے ممنوعہ اکاؤنٹس کو واپس آنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے ”بلیو چیک“ تصدیقی نظام کو بھی ختم کردیا جو مشہور لوگوں کے اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتا تھا۔

اب معاملہ کچھ یوں ہے کہ اگر آپ فیس ادا کرتے ہیں تو آپکو اپنے نام کے آگے نیلے رنگ کا بیج ملتا ہے اور آپ کی پوسٹس زیادہ افراد کو نظرآتی ہیں جبکہ عدام ادائیگی پر آپ کی پوسٹس اتنی زیادہ توجہ کر مرکز نہیں ٹھہرتیں۔

مسک کا ماننا ہے کہ یہ تبدیلی پلیٹ فارم پر بوٹس کے استعمال کی حوصلہ شکنی کرے گی۔

پبلک ریکارڈ کے مطابق ایکس امریکہ میں منی ٹرانسمیٹر لائسنس حاصل کرنے پر بھی کام کر رہا ہے اور اسے پہلے ہی 8 ریاستوں میں اجازت مل چکی ہے۔

مزیدخبریں