Type to search

خبریں فيچرڈ معاشرت

فیس بک کی دوستی: 42 سالہ امریکی خاتون کی پاکستان آمد، نوجوان سے نکاح کر لیا

تحصیل خان پور سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نوجوان شہریار خان کی ایک سال قبل 41 سالہ امریکی خاتون شیلا این پرنس سے فیس بک پر دوستی ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی ۔ شیلا این پرنس نے نوجوان کی محبت میں پاکستان کا رخ کیا اور یہاں آکر اسلام قبول کرنے کے بعد اس سے شادی کرلی۔ خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا ہے۔

دونوں کی شادی بستی بلوچاں میں ہوئی جس میں دوست احباب ، رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور نو بیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دولہا شہریار خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کا امریکہ شفٹ ہونے کا ارادہ ہے۔ نوجوان کو 42 سالہ امریکی خاتون سے محبت ہے یا امریکی شہریت سے؟  اس کا فیصلہ آپ خود کریں۔

خان پور/ایک اور فیس بک کی دوستی رشتے میں تبدیل۔۔41سالہ امریکی خاتون 24سالہ شہریار کی محبت میں گرفتار، خاتون پاکستان کے علاقے خانپور پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی کرلی۔شیلا پرنس کا نیا نام عائشہ، شادی کے بعد دولہا دلہن امریکہ شفٹ ہونگے، نکاح پڑھا دیا گیا۔: ذرائع سوشل میڈیا

Posted by Mianwali News Network on Monday, September 16, 2019

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *