Type to search

خبریں فيچرڈ قومی

ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے تحت 3 ارب 95 کروڑ سیلز ٹیکس وصول

  • 2
    Shares

ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کے ریستورانوں سے 3 ارب 95 کروڑ روپے سے زائد سیلز ٹیکس کی وصولی کی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلز ٹیکس کی وصولی پنجاب کے جدید ریسٹورنٹ انوائس مینجمنٹ سسٹم کے تحت ممکن ہوئی، جسے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کیلئے ستمبر 2015 میں وضع کیا تھا۔ یہ جدید نظام کھانے کے کاروبار کو ٹیکس اتھارٹیوں کے ساتھ رجسٹرڈ کرنے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس نظام کے تحت 600 سے زائد ریسٹورنٹس سے 2 کروڑ 40 لاکھ ٹیکس رسیدیں وصول کی جا چکی ہیں۔

آر آئی ایم ایس کی ٹیمیں متعلقہ ریستورانوں میں جا کر وصول شدہ ٹیکس کی رقم اور ان کی نگرانی کو یقینی بناتی ہیں۔ آر آئی ایم ایس میں ای میل نوٹیفکیشن سسٹم بھی ہے جو ریستوران سے موصول نہ ہونے والے ٹیکس کی نشاندہی کرتا ہے۔ ٹیکس وصولی کے اس آسان اور جدید نظام کو پنجاب کے دیگر اضلاع تک توسیع دی جا رہی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *