Type to search

بین الاقوامی خبریں سیاست فيچرڈ

’’عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں‘‘: کیا اردگان نے ایسا کہا ہے؟

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں ترک صدر طیب اردگان ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو میں طیب اردگان نے یہ کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں طیب ارگان کی تقریر کو اردو سب ٹائٹل کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں طیب اردگان کی تقریر پر یہ لائنیں اردو میں لکھی گئی ہے کہ عمران خان نے کشمیر کا سودا کیا لیکن ہم اپنے مسلمان بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، پاکستانی وزیراعظم عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ لیکن، اس ویڈیو میں جو دعویٰ کیا جا رہا ہے وہ درست نہیں ہے۔ طیب ارگان کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ انقرہ میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس کی ہے، جس میں وہ تقریر کر رہے ہیں۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ انھوں نے عمران خان کے ساتھ کشمیر میں جاری واقعات کے بارے میں معنی خیز گفتگو کی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور ترک صدر نے ایسا کچھ نہیں کہا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *