Type to search

جرم خبریں فيچرڈ قومی

بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ

پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، رواں سال بچوں سے زیادتی کے 126 مقدمات درج ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال پنجاب کے مختلف تھانوں میں بچوں سے زیادتی کے 126 مقدمات درج ہوئے، جن میں 129 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ لیکن، پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث متعدد گرفتار ملزمان ضمانتوں پر رہا ہو گئے۔

حال ہی میں قصور میں بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کے مزید واقعات سامنے آئے ہیں۔ بچوں کے بہیمانہ قتل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو ٹھیک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، صرف معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے اور ان کا کڑا احتساب ہوگا، میں کسی نا اہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا اور جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے باوجود فوری اقدامات نہیں کئے، بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے۔

ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد ایک جنسی بیماری کا شکار ہوتے ہیں۔ لہٰذا ایسے واقعات سے بچنے کے لئے قانون سازی کی جائے جبکہ ہر سکول میں ایک ماہر نفسیات تعینات کیا جائے، جو بچوں اور ان کے والدین کو ایسے واقعات سے بچنے کی آگہی دے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *