Type to search

خبریں سیاست

فردوس عاشق کے بیان پر شیریں مزاری میدان میں آگئی

  • 1
    Share

وفاقی وزیر شیریں مزاری نے زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کے بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی تکلیف کو کسی بھی صورت میں مذاق میں نہیں ٹالاجاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ زلزلے سے متعلق فردوس عاشق اعوان کا تبصرہ غیر سنجیدہ ہے، معاون خصوصی کے بیان کا حکومت کے نقطہ نظر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شیریں مزاری  کا کہنا تھا کہ زلزلے کی خبر انتہائی بھیانک تھی، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر انتہائی افسوس ہے، یہ شرمناک اور ناقابل معافی ہے کہ کوئی بھی شخص ایک ایسے سانحے کے بارے میں غیر ذمہ داری دکھائے جس میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہوں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *