پاکستان میں کرونا وائرس بے قابو: 5 روز میں 3000 کے قریب نئے کیسز،81 اموات ہوگئیں

06:00 AM, 21 Apr, 2020

نیا دور
کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی پھیلا رکھی ہے۔ امریکا کے شہروں کے شہر قبرستان بن چکے اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں بھی موت کا رقص جاری ہے۔ پاکستان میں بھی یہ صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ ملک میں کرونا وائرس کا پھیلاو خطرناک رفتار سے بڑھ رہا ہے۔

اور اپریل کے مہینے میں یہ رفتار مزید تیز ہو چکی ہے۔ اب تک کے اعداد و شمار پر اگر نظر ڈالی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یکم اپریل سے 21 اپریل تک 20 دنوں میں پاکستان کے کیسز کی تعداد میں 7000 تک کا اضافہ ہوا ہے۔ یکم اپریل کو پاکستان میں کیسز کی تعداد کو پاکستان میں کیسز کی تعداد 2118 تھی جو کہ اب 9215 ہوچکی ہے۔ یوں یہ تقریبا 7000 سے زائد کا اضافہ ہے۔ اسی طرح اموات کی طرف اگر نظر ڈالی جائے تو یہاں بھی صورتحال پریشان کن ہے ۔ یکم اپریل کو پاکستان میں اموات کی تعداد 27 تھی جبکہ اب یہ192 ہو چکی ہیں۔
تشویش ناک بات یہ بھی ہے کہ پچھلے پانچ چار سے پانچ روز کے درمیان 81  اموات ہوچکی ہیں۔ 15 اپریل کو پاکستان میں کل 111 اموات تھیں جن کی تعداد اب 192 ہو چکی ہے۔
اسی طرح پچھلے 6 دنوں میں نئے کیسز کی تعداد میں بھی 2800 سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ چئیرمین این ڈی ایم اے مئی میں کرونا کی دوسری لہر جبکہ اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان مئی میں حالات کی خرابی کا عندیہ بھی دے چکے ہیں۔
مزیدخبریں