میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں اور انکا کرونا وائرس مثبت آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حکام کے لئے سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ فیصل ایدھی نے کچھ ہی روز قبل وزیر اعظم عمران خان سے کرونا فنڈ میں چیک دینے کے سلسلہ میں ملاقات کی تھی۔ اور اس حوالے سے اسلام آباد اور خاص طور پر وزیر اعظم ہاؤس کی انتظامیہ میں کھلبلی مچ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایدھی فاؤنڈیشن کے کچھ عملے اور فیصل ایدھی کے اہلخانہ کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔ اور اس حوالے سے کلسٹر ٹیسٹنگ کی جائے گی۔