شمالی کوریا کے صدر کم جونگ کی حالت نازک ہے، امریکی میڈیا کا دعویٰ

12:35 PM, 21 Apr, 2020

نیا دور
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی صحت کے حوالے سے مختلف خبریں گردش کر رہی ہے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کم جونگ کا رواں ماہ دل کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد وہ شدید علیل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ کم جونگ 15 اپریل کو والد کے یوم پیدائش کی تقریب میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے جبکہ اس سے 4 دن قبل وہ ایک سرکاری اجلاس میں شریک تھے۔ اب ان کی بہن کم یو ملک کا کنٹرول سنبھال سکتی ہیں۔

دوسری جانب چین اور جنوبی کوریا کے ذرائع نے اس خبر کو غلط قرار دیا ہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل اور نیشنل انٹیلی جنس اس حوالے سے مؤقف دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

کورین خبررساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق کم جونگ کا 2 اپریل کو آپریشن ہوا تھا، ان کی طبیعت اب بہتر ہو رہی ہے اور وہ مشرقی ساحلی علاقے کی تفریح گاہ میں قیام پذیر ہیں۔
مزیدخبریں