جبری گمشدگی کا خدشہ غلط، پاک فوج کے سابق میجر عادل راجہ انگلینڈ پہنچ گئے

12:48 PM, 21 Apr, 2022

نیا دور
میجر ریٹائرڈ عادل راجا كی اہلیہ سبین كیانی كی ٹویٹس میں بتایا گیا تھا کہ پاک فوج کے سابق افسر کو جبری گمشدگی كا نشانہ بنایا گیا ہے۔

بدھ کی رات عادل راجہ کی اہلیہ سبین کیانی کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے شوہر رابطہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن رابطہ نہیں ہوپارہا۔ انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ’کسی کے پاس ان کے متعلق کوئی اطلاع ہے۔‘ ان کی اس ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ شاید وہ جبری طور پر لاپتہ کردیے گئے ہیں۔

تاہم اب راولپنڈی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے ’پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی‘ کے سابق ترجمان ریٹائرڈ میجر عادل راجہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے پاس انگلینڈ واپس پہنچ گئے ہیں۔

https://twitter.com/soldierspeaks/status/1517082588581703683?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1517082588581703683%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.independenturdu.com%2Fnode%2F100286

میجر ریٹائرڈ عادل راجا ٹویٹر پر نمودار ہوئے اور لكھا کہ دوستوں کی دعاؤں اور اللہ کی مدد کے ساتھ الحمداللہ میں خیروعافیت سے اپنی فیملی کے پاس برطانیہ پہنچ گیا ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’کہنے کو بہت کچھ ہے مگر ہر بات اپنے وقت پر ہوگی۔ اس کے بعد اگر میری ماں اور عزیزوں پر آنچ بھی آئی تو میں کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔‘

اپنی ٹویٹ كے ساتھ  عادل راجا نے پولیس کے پاس درج ایک شکایت کی کاپی بھی منسلک كی جس میں ’جان سے مارنے‘ کی دھمکیوں کا ذکر ہے۔ راولپنڈی كے تھانہ سول لائنز میں 19 اپریل كو درج آن لائن شكایت میں میجر ریٹائرڈ عادل راجا نے دعویٰ كیا كہ انہیں جان سے مارنے كی دھمكیاں دی گئی ہیں۔

میجر ریٹائرڈ عادل راجا سوشل میڈیا خصوصاً ٹویٹر اور فیس بک پر زیادہ جانے جاتے ہیں جہاں وہ اپنے پیغامات كے ذریعے پاكستان كے سیاسی نظام میں موجود خامیوں میں نشاندہی كرتے ہیں۔
مزیدخبریں