لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں بہت پرانی مڈھی ہو چکا ہوں۔ میں تو نالہ لئی کے بعد سیاست سے ریٹائرڈ ہونے کا سوچ رہا تھا لیکن چونکہ عمران خان کی لڑائی جاری ہے، اس لئے میں اپنے خون کے آخری قطرے تک اس کا ساتھ دوں گا۔
اپنے خطاب میں شیخ رشید نے بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی اہلیہ بینظیر بھٹو کو قتل کرا کے ایک جعلی خط بنایا اور پیپلز پارٹی پر قابض بن کر بیٹھ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے بینظیر کے بھائی میر مرتضیٰ بھٹو کو مروایا۔ پھر اس نے شاہنواز بھٹو کو زہر دلوایا۔ پھر نقیب محسود کو بھی قتل کروایا۔ اب لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آج کہنا چاہتا ہوں کہ اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو پاکستان میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی۔