شادی کیلئے کم از کم عمر کی حد مقرر کرنا غیر شرعی قرار

04:38 PM, 21 Aug, 2019

نیا دور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں شادی کی عمر کی حد مقرر کرنے کا بل 3 کے مقابلے میں 6 ووٹ سے مسترد کردیا گیا، بل پیش کرنے والے رمیش کمار کو اپنے ہی پارٹی ارکان کی بے وفائی کا دکھ مل گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے بھی لبیک کہہ دیا کہا کہ کم عمری کی شادی درست نہیں، لیکن شادی کیلئے کم از کم عمر کی حد مقرر کرنا بھی غیر شرعی ہے ۔

رمیش کمار کانجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ کم سے کم اسلامی نظریاتی کونسل نے آج قبلہ ایاز صاحب کی سربراہی میں ایک مثبت چیز کو مانا کہ یہ ایک ایشو ہے ، دکھ اس چیز کا ہے کہ ہمارے پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایک پی ایم ایل این ممبر نے مخالفت کی جبکہ پی پی پی ، ایم کیو ایم اور وزارت انسانی حقوق نے فل سپورٹ کیا انہوں نے کہا ہر قیمت پر ہونا چاہیے ۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا کہ قانون تو 1961 کا موجود ہے اس کے باوجود آئے دن خلاف ورزی ہو رہی ہے، تو ہم نے کہا کہ مؤثر بنانے کیلئے بہتر یہ ہوتا کہ عوامی شعور بیدار کرنے کا سلسلہ بنایا جائے اور ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ شادی کی رجسٹریشن کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل یہ تجویز دی ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط بھی اس میں رکھا جائے ۔
مزیدخبریں