مقبو ضہ کشمیر: والدین کا بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار

04:45 PM, 21 Aug, 2019

نیا دور
مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ صورتحال پر کشمیری والدین شدید پریشان ہیں اور انہوں نے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ جب تک صورتحال بہتر نہیں ہوتی بچوں کو اسکول نہیں بھیجیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ کے اسکول کھولنے کے احکامات کے دو دن بعد بھی اسکولوں میں سناٹا ہے۔ والدین وادی کی موجودہ صورتحال پر اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے پر خوفزدہ ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقوں میں قابض انتظامیہ نے پیر سے 200 پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ بچوں کو لینے کے لیے بھیجی گئی اسکول بسیں آج بھی خالی واپس آئیں۔

کشمیری شہری کا کہنا ہے کہ وادی کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں گے۔
مزیدخبریں