ہسپتال کے مطابق کرونا وائرس کے علاوہ اسلم خان ذیابیطس، فشار خون اور دل کی بیماری اسکیمک کا بھی شکار تھے اور انکی حالت تشویشناک تھی۔ یاد رہے کہ دلیپ کمار کے دو بھائی کرونا کا شکار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کے بھائیوں کی حالت ان کی عمروں اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے تشویشناک ہے، ان کے اہم اعضا تشویش کا باعث بن رہے ہیں۔
خیال رہے کہ احسان خان اور اسلم خان کو سانس لینے کی شکایت پیدا ہوئی تھی اور ٹیسٹ کرانے پر کرونا کی تشخیص ہوئی تھی۔