ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام، وزیراعلی پنجاب کے خلاف ایک اور نیب انکوائری کا آغاز

03:20 PM, 21 Aug, 2020

نیا دور
غیر قانونی شراب لائسنس کیس کے بعد نیب نے عثمان بزدار کے خلاف ایک اور کیس میں انکوائری شروع کر دی۔

قومی احتساب بیورو لاہور نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شکایت درج ہونے پر نئی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ان پر صوبے کے اہم ترقیاتی منصوبوں میں من پسند ٹھیکیدار کو نوازنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے مبینہ من پسند ٹھیکیدار کو دیے جانے والے منصوبوں کا ریکارڈ ایل ڈی اے، ٹیپا اور دیگر سرکاری محکموں سے طلب کرلیا گیا ہے جب کہ نیب نے ٹھوکر نیاز بیگ پر زیر تعمیر گیٹ وے ٹو لاہور منصوبہ کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا، منصوبہ 2.5 کروڑ کی لاگت سے شروع ہو کر 8 کروڑ تک پہنچ گیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شراب لائنسس کیس میں نیب میں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کروایا تھا۔ 
مزیدخبریں