سینیٹ سیکرٹریٹ نے کلثوم پروین کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کلثوم پروین کے اہل خانہ کو فون کرکے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ایک انتہائی فعال رکن اور پروگریسیو سوچ والی مدبر سیاستدان سے محروم ہوگیا، کلثوم پروین نے بلوچستان میں پسماندہ طبقات کی بھرپور نمائندگی کی، پاکستان ایک مخلص اور محنتی سیاستدان سے محروم ہو گیا۔
واضح رہےکہ پاکستان میں کئی ارکان اسمبلی کورونا سے انتقال کرگئے ہیں جن میں پی پی کے جام مدد علی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے معاون خصوصی راشد ربانی اور وزیراعلیٰ سندھ بہنوئی بھی کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔