ججز پارلیمانی کمیٹی نے طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار کو جج بنائے جانے کی منظوری دے دی

01:11 PM, 21 Dec, 2020

نیا دور
ججز پارلیمانی کمیٹی نے طارق محمود جہانگیری اور بابر ستار کو جج بنایے جانے کی منظوری دے دی۔ کمیٹی طارق محنود جہانگیری کو متفقہ طور پر جبکہ بابر ستار کی کثرت رائے سے منظوری دی۔

بابر ستار کے خلاف ووٹ حکومتی رکن علی محمد خان نے دیا۔

بابر ستار ہارورڈ سکول آف لا سے قانون کی ڈگری رکھتے ہیں۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق ذرائع بتاتے ہیں انکا نام اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان  کو پیش کیا تھا۔

بابر ستار جمہوریت پسند اور آمریت کے سامنے مزاحمت کے حوالے سے جانے جاتے ہیں. جبکہ طارق محمود جہانگیری بھی ایک با اصول اور زیرک قانون دان کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

 
مزیدخبریں