حکومت پنجاب نے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

02:32 PM, 21 Dec, 2021

نیا دور
تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق حکومت نے نوٹیفیکیشن لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعطیلات کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلے حصے میں پنجاب کے 24 اضلاع میں سردیوں کی چھٹیاں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک ہوں گی جب کہ دوسری فیز میں باقی اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں دی جائیں گی۔

23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، ساہیوال، نارروال، گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، لودھراں، بہاولنگر، سرگودھا، بہالپور،منڈی بہاء الدین، ننکانہ اور جھنگ شامل ہیں۔

https://twitter.com/GovtofPunjabPK/status/1473295302207623170?s=20

نوٹیفیکیشن کے مطابق 3 سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چنیوٹ شامل ہونگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ 17 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں حکومت کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پنجاب بھر کے سکولوں کو 23 دسمبر سے بند کرتے ہوئےاس کا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا۔ اس پر عدالت نے کہا تھا کہ اس سے سموگ میں مزید بہتری ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ نے 23 دسمبر سے جنوری کے پہلے ہفتے تک سکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ وکیل نے لاہور ہائیکورٹ کو پنجاب بھر میں سکول بند کرنے کے حکومتی فیصلے سے آگاہ کیا۔

 
مزیدخبریں