انہوں نے اس واقعے پر طنز کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ تو کیا پاکستان میں کوئی سینسرشپ نہیں ہے اور اسٹیبشلمنٹ نے حامد میر کو آف ائیر نہیں کیا ہے۔
اسد طور نے بتایا کہ حامد میر محمد مالک کے پروگرام میں شریک تھے لیکن صرف 15 منٹ بعد ہی اسے آف ایئر کرکے چینل نے نیوز بلیٹن چلانا شروع کر دیا، کتنی شرمناک بات ہے۔
https://twitter.com/AsadAToor/status/1473320410095751170?s=20
واضح رہے کہ مئی 2021ء میں صحافی اسد طور پر حملے کے خلاف ایک مظاہرہ سے تقریر کرتے ہوئے قومی سلامتی کے اداروں پر شدید تنقید کی تھی۔ انہوں نے کسی جنرل کا نام لیے بغیر ایک ایسا انکشاف بھی کیا تھا، جس سے سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہو گیا تھا۔
اس کے علاوہ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے خلاف بھی بہت سخت زبان استعمال کی اور ملک کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف بھی ''جارحانہ لہجہ'' اختیار کیا۔
حامد میر کی تقریر کے کلپس کو سوشل میڈیا پر بہت بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا جبکہ مظاہرے کے بعد بین الاقوامی نشریاتی اداروں کو دیے گئے انٹرویوز میں بھی حامد میر نے مبینہ طور پر سخت زبان استعمال کی۔
اس تمام صورتحال کے بعد جیو کی انتظامیہ نے انہیں پروگرام کیپٹل ٹاک کی میزبانی سے روک دیا تھا۔