ایسا نہیں ہو سکتا کہ اسٹیبلشمنٹ کا اب پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا۔ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ اتنے برے حالات میں کبھی بھی نہیں رہی جتنے برے حالات میں اب ہے، لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اب بھی نیوٹرل نہیں پس پردہ انکا کردار ضرور ہے، ڈاکٹروسیم
اس وقت پاکستان کو کے پی کے سے سکیورٹی خطرات ہیں۔ وہاں کے لوگ پریشان ہیں بھتے کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں، سکیورٹی کے ادارے اس وقت منتشر ہیں کیونکہ وہ عمران خان والے معاملے پہ لگے ہوئے ہیں، ڈاکٹرعائشہ صدیقہ
اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان کی شخصیت کو جتنا اپنایا تھا اور سپورٹ کیا تھا اس کے بعد اسٹیبلشمنٹ کے لیے اس کو لپیٹنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان نے ان کو فوج کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا ہے، ڈاکٹرعائشہ صدیقہ