فاسٹ بولر خرم شہزاد انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں ری ہیب شروع کیا جائے گا۔

12:14 PM, 21 Dec, 2023

ذیشان نواز

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے خرم شہزاد پسلی میں فریکچر  کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

فاسٹ بولر نے پہلے ٹیسٹ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

پی سی بی اسپیشلسٹ سے کنسلٹ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بولر کا این سی اے میں ری ہیب شروع کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پی سی بی نے بتایا تھا کہ فاسٹ باؤلر خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے جسم کے بائیں جانب تکلیف کی شکایت کی ہے۔ ان کی شکایت کے بعد خرم شہزاد کو ایم آر آئی سکین کے لیے بھیجا گیا۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے خرم شہزاد سیریز سے باہر ہوئے۔ میر حمزہ اور حسن علی کے پاس اچھا موقع ہے۔ امید ہے میلبرن میں بابر اچھی اننگز کھیل کر واپس فارم میں آئیں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم نے میلبرن میں پریکٹس کی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

واضح رہے خرم شہزاد نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ڈٰبیو کرتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 8 آسٹریلین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ خرم شہزاد اور عامر جمال پاکستان کی 71سالہ ٹیسٹ تاریخ میں پہلی بار ڈیبیو کرنے والے بولرز ہیں جنہوں نے ایک ہی اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں