’’آپ لوگ میری ماں بہن کو تو بخش دو، میں نے کیا غلطی کی مجھے یہ بتائیں‘‘

01:00 PM, 21 Feb, 2020

نیا دور
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کے میزبان احمد گوڈيل نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کیا غلطی کی ہے؟ مجھے یہ بتائیں، اور آپ لوگ میری ماں بہن کو تو بخش دیں، میرے خاندان والوں کو تو برا بھلا نہ کہیں۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مارننگ شو نيا دن ميں میزبان کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل جذباتی ہو گئے اور کہا کہ دنيا بھر ميں شوز کر چکا ہوں، ایونٹ کی میزبانی کے ليے کروڑوں لوگوں ميں سے صرف مجھے چنا گيا، صرف 15 منٹ کے لئے اسٹیج پر پرفارمنس دینا تھی۔

احمد گوڈیل کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہيں تھا کہ افتتاحی تقریب کے دوران ٹی وی پرلائيو ہوں۔ سوشل ميڈيا پر مذاق ضرور اڑائيں ليکن ميرے گھر کی خواتين کو تو چھوڑ ديں۔ آپ لوگ میری ماں بہن کو تو بخش دیں، میں نے کیا غلطی کی ہے مجھے یہ تو بتائیں۔ میں رات سے سو نہیں پایا۔ میں نے سٹیج پر کوئی بدتمیزی کی ہے، کسی کو گالی دی ہے کچھ غلط کیا ہے تو مجھے بتائیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ فون پر گالیوں بھرے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=DdvnU7ODPbs&feature=youtu.be
مزیدخبریں