خیال رہے کہ ان دونوں ملزموں نے 20 جنوری 2022ء کی رات سٹیج آغا ماجد اور نسیم وکی کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی، جس میں دونوں نامور سٹیج اداکار بال بال بچ گئے تھے۔ فائرنگ کرنیوالے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
ملزموں کی گرفتاری کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے انکشاف کیا کہ ملزم شعیب نے فری ڈرامہ نہ دکھانے کی رنجش پر فائرنگ کی، اسکے ساتھ ایک جنید نامی شخص بھی موجود تھا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اجمل نے مزید کہا کہ ملزمان اداکاراؤں کو ہراساں کرکے فیصل آباد چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتا تھا۔
یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ یہ ملزم شعیب کچھ عرصہ قبل بھی ایک تھیٹر پر فائرنگ کرچکاہے۔
اس فائرنگ واقعہ پر نسیم وکی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگوں کو میرا کام کرنا پسند نہیں، میں تھیٹر کی رونق بحال کررہا ہوں، تھیٹر کو اب ایسا چلانا چاہتا ہوں کہ فیملی بھی بیٹھ کر دیکھے۔