انڈین کھلاڑی ویرات کوہلی نے حال ہی میں سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ان کے ہم شکل 9 افراد موجود ہیں جبکہ دسویں فرد وہ خود ہیں۔
ویرات کوہلی نے اپنی تویٹ میں مداحوں سے کہا ہے کہ وہ شناخت کریں کہ اِن میں سے وہ 'یعنی خود ویرات کوہلی' کون سے ہے۔
https://twitter.com/imVkohli/status/1495269536655810560?s=20&t=G4whystI74Glzv6RUN7s8w
تصویرکو بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین پسند کرتے ہوئے اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ زیادہ تر افراد نے درمیان میں موجود سنجیدہ بیٹھے ہوئے شخص کو ویرات کوہلی کے طور پر شناخت کیا ہے۔
بعض افراد کے مطابق تصویر میں تمام افراد ہی ان کے ہم شکل ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تصویر ایک موبائل کے اشتہار کی تیاری کے موقع پر لی گئی ہے۔