آفتاب سلطان دبنگ بیوروکریٹ تھے وہ آئی بی کے ہیڈ رہے، انہوں نے راحیل شریف کے دور میں بھی پریشر نہیں لیا تھا۔ نیب کو ربڑ سٹیمپ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، آفتاب سلطان نے ڈکٹیشن نہیں لی اور استعفیٰ دیکر بہت اچھا کام کیا ہے، سجاد انور
پی ڈی ایم کی دس مہینے کی حکومت میں صرف 5 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، آفتاب سلطان کے دور میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں نہیں ہوئیں البتہ انکوائریاں ضرور ہوئی ہیں، ابھی انکوائری کیلئے ہی عمران خان اور ان کی پارٹی کے لوگوں کو بلایا گیا ہے، مرتضی سولنگی
سیاسی معاملات اب ہر طرح سے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے دروازے پر پہنچ رہے ہیں، اس وقت عدلیہ کی اپنی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔ اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ دونوں چیف جسٹس صاحبان ہر اہم معاملے پر فل کورٹ بٹھائیں، رضا رومی