پاکستان کے ہوٹل ضبظ، امریکہ کے نئے صدر، پاکستان کے دوست یا دشمن؟

07:27 PM, 21 Jan, 2021

نیا دور

یہ جو پی آئی اے یا براڈ شیٹ کے حوالے سے قومی خزانے کو ٹیکے لگ رہے ہیں یہ تو کچھ بھی نہیں ہیں اس سے آگے دیکھئے ایسے ایسے ٹیکے لگیں گے کہ سب بھول جائیں گے۔ فرخ سلیم کی خبر سے آگے میں خوفناک پیش گوئیاں



 



فارن فنڈنگ کیس اور یہود و ہنود سے پیسے لینے کا الزام : اس وقت جو کھیل چل رہا ہے یہ اشرافیہ کی لڑائی ہے عوام کے لیئے اس میں بھی ذلت ہی ہے جو کہ اگلے دنوں میں بڑھتی جائے گی۔ سینیر صحافی عامر غوری کی خبر سے آگے میں گفتگو



 



جو لوگ کہتے ہیں کہ بھارتی نژاد نائب صدر آنے سے امریکا میں بھارت کا اثر و رسوخ بڑھ جائے گا ان کی بات پر ہنسوں یا روؤں؟ بائڈن پاکستانی فوج اور خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ پروفیسر حسن عباس سے سنیئے



 



عمران حکومت سے طاقتور حلقے بھی خاص خوش نہیں ہیں۔ علی درانی کے متحرک ہونے کے پیچھے کون ہے؟ مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں کہ اگر یہ سمجھیں کہ وہ پیر پگاڑا کے کہنے پر متحرک ہیں تو ہمیں سیاست کی پرائمری جماعت میں دوبارہ داخلہ لے لینا چاہیے



 



کوئی بھی امریکی چاہے کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہو وہ سب سے پہلے امریکی محب وطن ہوتا ہے۔ امریکا میں آئی تبدیلی سے ہمیں پریشان ہونے کی بجائے اپنے اندرون خانہ مسائل پر غور کرنا چاہیے۔ رضا رومی کی گفتگو

مزیدخبریں