اگلے وزیراعظم پر اتفاق ہوگیا؟ بلوچ علیحدگی پسندوں نے لاہور حملے کی زمہ داری قبول کرلی، رانا شمیم پر فرد جرم عائد

12:40 PM, 21 Jan, 2022

نیا دور

افواہوں میں کچھ نہ کچھ صداقت تو نظر آ رہی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وزرا کو اس چیز کی تجدید کرنے کی کیا ضرورت پیش آئی کہ عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں۔ اس حوالے سے ہیش ٹیگز تک چلائے گئے، نادیہ نقی



 



اسلام آباد کے ڈرائنگ رومز میں آج کل یہی باتیں ہو رہی ہیں کہ حکومت کب جا رہی ہےَ صرف اپوزیشن ہی نہیں بلکہ اب تو وزرا بھی ایک دوسرے سے یہی سوال پوچھنا شروع ہو چکے ہیں۔ حکومت کے جانے کی افواہوں کو تقویت خود حکومتی کارکردگی اور معاشی بدحالی سے ملتی ہے، مرتضی سولنگی



 



توہین عدالت کیس میں ثابت کرنے والی چیز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک ہے۔ اس کیلئے ان کا عدالت میں بیان ریکارڈ کرانا ضروری ہے۔ لگتا یہی ہے کہ کیس کے کسی نہ کسی مرحلے میں ایڈووکیٹ رانا شمیم سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو کٹہرے میں بطور گواہ ضرور بلانے کی کوشش کرینگے، مطیع اللہ جان

مزیدخبریں