مطیع اللہ جان کو آج صبح 11 بجے کے قریب ایک سرکاری سکول کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا جہاں وہ اپنی اہلیہ کو لینے کے لئے پہنچے تھے۔
تاہم اب خبر آئی ہے کہ انہیں بازیاب کر لیا گیا ہے۔
صحافی طلعت حسین کے مطابق اعلیٰ عہدیداروں نے انہیں بتایا ہے کہ مطیع اللہ جان کی بازیابی اغواکاروں کی فون کالز اور بات چیت intercept کرنے سے ممکن ہو سکی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اغواکار کون تھے لیکن ان کا مقصد یا تو اغوا برائے تاوان تھا یا پھر غلطی سے مطیع اللہ کو اٹھا کر لے گئے تھے۔
طلعت حسین نے مزید لکھا کہ یہ مطیع اللہ جان کو اٹک ہلز سے بازیاب کیا گیا۔ انہیں گارڈز نے دریافت کیا لیکن ان کے اغواکار غائب ہو گئے۔
https://twitter.com/TalatHussain12/status/1285645988967915520
صحافی اسد طور نے لکھا کہ مطیع اللہ جان کو فتح جنگ کے قریب دریافت کیا گیا اور وہ اب اپنے بھائی کے ساتھ ہیں۔
https://twitter.com/asadatoor/status/1285645041441148931?s=12
https://twitter.com/Wabbasi007/status/1285643854734151688
صحافی وسیم عباسی نے لکھا کہ مطیع اللہ جان اپنے بھائی کے ساتھ گھر روانہ ہو چکے ہیں۔ اغواکار انہیں فتح جنگ کے قریب چھوڑ گئے تھے لیکن مطیع اللہ جان خیریت سے ہیں۔