یہ انکشاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حکام نے کیا ہے، جو حالیہ ہونے والے حملوں اور ان سے بڑھنے والے خطرات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اہداف
اس سال پنجاب بھر میں 10 ہزار جلوس اور ہزاروں بڑے اور چھوٹے اجتماعات کا انعقاد متوقع ہے۔
اس میں سرگودھا میں 659، ملتان میں 485، جھنگ میں 481، گوجرانوالہ میں 473 اور لاہور میں 457 جلوس شامل ہیں۔ جس کے بعد دیگر اضلاع کا نمبر آتا ہے۔
اسی طرح لاہور میں تقریباً 5,000، سرگودھا میں 2,404، راولپنڈی میں 2,027، لیہ میں 1,934، جھنگ میں 1,789 اور گوجرانوالہ میں 1,679 اجتماعات ہونے والے ہیں، اس کے بعد دیگر اضلاع میں اجتماعات ہوں گے۔
پنجاب سی ٹی ڈی نے 223 امام بارگاہوں اور اجتماعی مقامات، 168 جلوسوں اور 105 مذہبی شخصیات کو حساس قرار دیا ہے۔
مزید برآں، فیلڈ رپورٹس نے صوبے بھر میں تقریباً 645 ممکنہ فلیش پوائنٹس اور ہاٹ سپاٹ کی نشاندہی کی ہے۔ ان میں سے 94 مظفر گڑھ، 70 راولپنڈی، 50 فیصل آباد اور 34 لاہور میں ہیں، اس کے بعد پنجاب کے دیگر اضلاع ہیں۔
سی ٹی ڈی کے ریسرچ ونگ کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال کی بنیاد پر وسیع ہنگامی منصوبے تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ قابل عمل انٹیلی جنس کا مجموعہ مجموعی سیکیورٹی پلانز کا ایک اہم عنصر ہونا چاہیے۔
دہشتگردی کا خطرہ
سی ٹی ڈی نے خبردار کیا کہ اس سال دہشتگردی کے واقعات خاص طور پر فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس پر ہائی پروفائل حملوں میں اضافے کے ساتھ خطرہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سی ٹی ڈی نے خبردار کیا کہ وہ دہشت گرد تنظیموں کا سیاسی افراتفری کے لیے سیاسی شخصیات کو بھی نشانہ بنا سکتے تھے۔
مزید برآں، سی ٹی ڈی نے بتایا کیا کہ ان دہشت گرد اور پرتشدد انتہا پسندوں نے سیکیورٹی فورسز اور ان کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی آپریشنل صلاحیت کو بڑھایا تھا۔ جیسے خانیوال میں انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، پشاور پولیس لائنز میں خودکش دھماکہ اور کراچی پولیس آفس پر دھاوا بولنا اور دیگر حملے وغیرہ۔
اس میں مزید کہا گیا کہ حالیہ برسوں میں، پنجاب میں کالعدم شدت پسند گروپ لشکر جھنگوی (ایل ای جے) سے وابستہ سرگرمیاں بہاولنگر میں دستی بم حملے کے ساتھ ہوئیں جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ بھی ہوئی۔
سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ حالیہ برسوں میں، لشکر جھنگوی نے بالترتیب بلوچ علیحدگی پسندوں، تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) اور داعش (اسلامک اسٹیٹ) جیسی متعدد قومی اور بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے، جس سے پاکستان، خاص طور پر پنجاب میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں کو انجام دینے میں لشکر جھنگوی کی آپریشنل صلاحیت اور فنڈنگ میں اضافہ ہوگا۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ اس سال موصول ہونے والے تھریٹ الرٹس کی بنیاد پر لاہور، راولپنڈی، اٹک، جہلم، رحیم یار خان، مظفر گڑھ اور بھکر پنجاب کے سب سے زیادہ حساس اضلاع ہو سکتے ہیں۔
اس نے مزید متنبہ کیا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں مزاحمت کا سامنا کرتے ہوئے اسلامک سٹیٹ ان عراق اینڈ لیونٹ خراسان ( ISIL-K) پاکستان میں آباد ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔
سی ٹی ڈی نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ پاکستان میں تربیت یافتہ دہشت گردوں کی آمد کا سبب بن سکتا ہے اور علاقائی دہشت گرد تنظیموں کے لیے میدان جنگ کی فراہمی کا باعث بن سکتا ہے۔ ISIL-K یا داعش نے حالیہ دنوں میں خاص طور پر پشاور میں فرقہ وارانہ اہداف حاصل کیے ہیں۔
ISIL-K دیگر دہشت گرد گروپوں کے ارکان کو بھرتی کرکے اور غیر مطمئن مقامی نسلی اقلیتوں کو راغب کرکے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ بلوچستان میں داعش کے ممبران کے ہونے کے شواہد ہیں اور انہوں نے صوبے میں بڑے حملے کیے جن میں 2018 میں نواب سراج رئیسانی پر خودکش حملہ اور فروری 2017 میں سندھ کے شہر سہون شریف میں شہباز قلندر کے مزار پر خودکش حملہ بھی شامل ہے۔
دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں
سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ ٹی ٹی پی بشمول اس کے ذیلی گروپس اور بلوچ سب نیشنلز (BSNs) کو لاجسٹک اور مالی مدد فراہم کر کے دشمن انٹیلی جنس ایجنسیاں پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہیں۔
ٹی ٹی پی اور اس کے مختلف ذیلی گروپس پاکستان میں دہشت گردی کرنے، سیکیورٹی فورسز اور ملک بھر میں ان کی تنصیبات پر حملے کرنے کے لیے ان کے اہم حامی بن چکے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ "یہ دہشت گرد/فرقہ وارانہ تنظیموں کے الگ ہونے والے گروپوں کے ساتھ تعاون کرکے اور بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور لشکر جھنگوی جیسی کالعدم تنظیموں کے سابق ارکان کو بھرتی کرکے خود کو مضبوط کر رہا ہے"۔
اس سال موصول ہونے والے تھریٹ الرٹس کا تازہ ترین ڈیٹا ٹی ٹی پی کو سب سے طاقتور دہشت گرد تنظیم کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔
سی ٹی ڈی نے کہا، لہٰذا محرم الحرام، خاص طور پر عاشورہ کے ایام، فرقہ وارانہ/دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے محرم کے جلوسوں/مجالس اور پنجاب میں اہم شیعہ شخصیات کو نشانہ بنانے والی کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے انتہائی حساس ہیں۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ علیحدگی پسند تنظیموں نے حال ہی میں پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، سیکورٹی فورسز اور دفاعی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ علیحدگی پسند گروپ بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اپنی کارروائی کا دائرہ دوسرے صوبوں جیسے پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ تک پھیلا دیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ تنظیمیں ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے ایک دوسرے اور دیگر علاقائی دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔
دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے اپنے اہداف کے حصول کے لیے خواتین خودکش بمباروں کے استعمال کے رجحان میں اضافہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے لیے تشویشناک ہے۔
خواتین خودکش بمباروں کو حال ہی میں سندھ اور بلوچستان میں حملوں کے دوران استعمال کیا گیا ہے۔
یکم محرم کو پشاور میں ہونے والے حملے میں ایک سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہو گیا۔
سی ٹی ڈی نے مزید کہا کہ فرقہ وارانہ تنازعات کے حوالے سے سب سے زیادہ خطرات ٹی ٹی پی سے آٹھ کے ساتھ ہیں، اس کے بعد لشکر جھنگوی اور اس کے الگ ہونے والے پانچ، جماعت الاحرار (جے یو اے) دو اور داعش سے ایک ہے۔
خطرات کی تعداد کے مطابق ڈیرہ غازی خان، راولپنڈی، لاہور، اٹک، بھکر، سرگودھا اور میانوالی پنجاب کے سب سے زیادہ غیر محفوظ اضلاع ہیں۔
سفارشات
سی ٹی ڈی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ نفرت انگیز بیانیے کے انسداد کے لیے آگاہی مہم چلانے کی سفارش کی ہے تاکہ شرپسندوں اور دہشت گردوں کی نشاندہی کی جاسکے اور انہیں پکڑا جا سکے۔
قانون نافذ کرنے والوں کی تیاری کو ہر سطح پر فرضی مشقوں کے ذریعے جانچنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر اور تشدد کو ہوا دینے والے مواد کی روک تھام کے لیے آن لائن فورمز کی "سائبر پٹرولنگ" کو بڑھا دیں۔
مزید برآں، محرم الحرام کے مہینے کی پرامن پیش رفت اور اختتام کے لیے متعلقہ ادارے قبل از وقت انسداد دہشتگری اقدامات، ہنگامی منصوبے اور ممکنہ اہداف تک سیکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
- محرم الحرام کے مہینے میں امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
- فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے علمائے کرام سے تعاون طلب کیا جائے۔
- ڈویژنل/ضلعی امن اور بین المذاہب کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جن کے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے جائیں۔
- انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شرپسندوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کومبنگ آپریشنز کیے جائیں ۔
- سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات دی جائیں۔
- دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور تعاون کی منصوبہ بندی کی جانی چاہیے اور جب اور جہاں ضرورت ہو اس پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔
- ضلعی پولیس کو حساس علاقوں سے مشتبہ افراد کو نکالنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کومبنگ آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔
- پولیس/لیڈی پولیس اور منتظمین اجتماعات میں شریک ہونے والی خواتین کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔
- مشتعل افراد اور شرپسندوں کو روکنے اور پکڑنے کے لیے متعدد چیکنگ پوائنٹس قائم کیے جائیں۔
- دونوں فرقوں کی اہم شخصیات کو پہلے سے ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے ہدایت کی جائے۔
- امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز یا تصدیق شدہ پس منظر والے رضاکار بھی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔
- دونوں فرقوں کی طرف سے لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
- منتظمین کی طرف سے راستے یا وقت کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے۔
- کسی بھی قیمت پر پیشگی این او سی کے بغیر کوئی نئی مجلس یا جلوس نہ نکالا جائے، اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سزا ہونی چاہیے۔
- اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اہل تشیع کے جلوسوں/مجلس کے قریبی علاقے میں غیر شیعہ حضرات کی جانب سے جلوس/مجالس نہ ہوں۔
- جلوسوں/مجالس کے راستوں پر تکنیکی طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں اور جلوس/مجلس کے اختتام تک سیل کر دیا جائے۔
- شرپسندوں اور ممنوعہ افراد (فورتھ شیڈیولرز) کے خلاف فوری طور پر کلیمپ ڈاؤن شروع کیا جانا چاہیے۔
- واچ لسٹ میں شامل افراد کی کڑی نگرانی کی جانی چاہیے۔