یوراج سنگھ کا اگلے برس پی ایس ایل میں شرکت کا امکان

02:26 PM, 21 Jun, 2019

نیا دور
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے عالمی ٹی 20 لیگز کھیلنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ اور انڈین پریمئر لیگ کھیلنے کے لیے ان پر بہت اعصابی تناؤ رہا ہے، وہ بھارتی کرکٹ بورڈ سے اجازت لے کر مختلف لیگز کھیلنا اور اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔

یوراج سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی مختلف ٹی 20 لیگز میں شرکت کرنے کے اہل ہیں۔ کئی کرکٹ ماہرین یہ خیال ظاہر کر رہے ہیں کہ اگر سابق بھارتی آل راؤنڈر کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اجازت مل جاتی ہے تو وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بھی شرکت کر سکتے ہیں۔

اس وقت پی ایس ایل کا شمار دنیائے کرکٹ کی چند بہترین ٹی 20 لیگز میں ہوتا ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی بھارتی کھلاڑی نے اس میں شرکت نہیں کی۔

 

 
مزیدخبریں