باجوڑ میں قبائلی رہنما ملک عبدالغنی قتل

07:28 PM, 21 Jun, 2021

عبداللہ مومند


خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی کارکن ملک عبدالغنی ہلاک ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے حاجی لونگ میں نامعلوم افراد نے ملک عبدالغنی کی گاڑی پر فائرنگ  کی جس  سے اے این پی کے رہنماء اور قبائلی ملک عبد الغنی خان جاں بحق ہوگئے۔

















ریسکیو زرائع کے مطابق فائرنگ میں ان کا بیٹا ابوبکر اور اے این پی تحصیل سالارزئی کے صدر شاہ خالد سمیت گاڑی ڈرائیور زخمی ہوگئے.



ریسکیو 1122 باجوڑ کے مطابق اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم  ایمبولینس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گٸی اور  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوۓتشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ملک عبدالغنی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے.

واضح رہے کہ سابقہ فاٹا میں گزشتہ پندرہ سالوں میں دو ہزار سے زیادہ قبائلی عمائدین اور امن کمیٹیوں کے کارکنوں کو ملک کے مختلف علاقوں میں قتل کیا گیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے قبائلی علاقوں میں دوبارہ کارروائیوں کے بعد ایک بار پھر قبائلی عمائدین اور امن کمیٹیوں کے کارکن نشانے پر ہے اور ان پر مسلسل حملے ہورہے ہیں.














مزیدخبریں