ظہیر عباس کے خاندانی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ لندن جاتے ہوئے دبئی میں قیام کے دوران کورونا کا شکار ہوئے۔ لندن پہنچنے کے بعد ان کو نمونیا اور گردوں میں تکلیف ہوئی۔ ان کا ہسپتال میں ڈائلسز کیا جا رہا ہے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیر عباس کی حالت کے پیش نظر ان کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے اور ان کیساتھ ملاقاتوں پر پابندی عائد ہے۔ اظہیر عباس نے آج اشاروں کی مدد سے اپنی بیٹی سے بات کی۔
بتایا گیا ہے کہ ظہیر عباس کو تین روز قبل لندن کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، وہ آکسیجن پر ہیں۔ مداحوں سے دعائوں کی اپیل کی گئی ہے۔