انسانی زندگی کو خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، فوری لاک ڈاؤن کیا جائے: شہباز شریف

01:02 PM, 21 Mar, 2020

نیا دور
لندن: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور لاک ڈاؤن کی تیاریاں کی جائیں اور ملک بھی میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔

لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر انسانی زندگی کو خطرات بڑھتے جا رہے ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ عوام کو خوارک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دے کر لاک ڈاؤن کی طرف بڑھا جائے۔

https://twitter.com/president_pmln/status/1241339314186977281

واضح رہے کہ جمعے کی شام میڈیا اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ایسی صورت میں دہاڑی دار مزدوروں کے لئے انتہائی مشکل صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔



یہ بھی پڑھیے: تمام شہری آئندہ دو دن کیلئے اپنے گھروں میں رہیں، وزیراعلی پنجاب







دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرفیو لگانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کرفیو نہیں لگا رہی لیکن سندھ کی عوام سے گذارش ہے کہ وہ تین دن کے لئے مکمل طور پر خود کو گھروں کے اندر بند کر لیں۔
مزیدخبریں