شہباز شریف کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

01:55 PM, 21 Mar, 2020

نیا دور
لندن: صدر مسلم لیگ نواز محمد شہباز شریف نے ملکی حالات کے پیشِ نظر ہفتے کو پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنما عطااللہ تارڑ نے شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے بڑے بھائی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علالت کے باوجود پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر انسانی زندگی کو خطرات بڑھتے جا رہے ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ عوام کو خوارک کی فراہمی سمیت دیگر انتظامات کو فوری حتمی شکل دے کر لاک ڈاؤن کی طرف بڑھا جائے۔



یہ بھی پڑھیے: تقابلی جائزہ: 6 دن میں 600 کیسز، پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ کی رفتار خطرناک حد تک تیز ہے







پاکستان میں گذشتہ 6 دن میں 600 کے قریب کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جو کہ دنیا کے بہت سے ممالک کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیز ہے اور اگر حالات پر فوری قابو نہ پایا گیا تو اس کی رفتار میں کئی گنا تیزی آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مزیدخبریں