لیکن اب بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کا اعلان کل تک کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق اس لاک ڈاون کا اطلاق کل رات 12 سے ہوگا اور یہ 14 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران تمام کارخانے ، دفاتر بند رہیں گے۔ ٹرانسپورٹ بند رہے گی جبکہ گھروں سے نکلنے کی کسی کو اجازت نہ ہوگی۔ البتہ راشن کی خریداری کے لئے ایک نظام وضع کرنے کے حوالے سے مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 734 تک جا پہنچی ہے ۔ جس میں سے 103 صرف کراچی میں ہیں۔