نیوٹرل لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی، اسکی جماعت کا شیرازہ بکھر گیا ہے، مریم نواز

09:15 AM, 21 Mar, 2022

نیا دور
مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیوٹرل لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے اور اس ایک لفظ کی وجہ سے وزیراعظم کی جماعت کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) نے کہا کہ آج کل لفظ نیوٹرل کا بڑا چرچا ہے اور جب سے غیرجانبداری کی ہوا چلی ہے تو اس ایک لفظ نے کسی شخص کی بالکل ہوا نکال دی ہے۔

مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اتنا برا حال تانگہ پارٹی کا نہیں ہورہا ہے جو پاکستان تحریک انصاف کا ان دنوں ہورہا ہے۔

انھوں نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی گنتی پوری کرنے کو تیار نہیں تو آپ انہیں جانور کہہ رہے ہیں لیکن نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے اور آئین کی کوئی بات کر رہا ہے تو اس پر مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ نے کسی ادارے کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے لیے کوئی گتنی پوری کرے لیکن گنتی نہ تو 2018، نہ گلگت بلتستان ، نہ سینٹ، نہ ذزاد کشمیر کے انتخابات میں پوری تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ نیوٹرل لفظ کی وجہ سے بائیس سالہ جدوجہد زمین بوس ہوگئی اور کبھی ایسا برا حال میں نے کسی ٹاننگہ پارٹی کا نہیں دیکھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دس بندے تو پورے نہیں ہورہے دس لاکھ بندے لارہے ہیں وہ دس بندے پورے کر لیں دس لاکھ لانے کی ضرورت نہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کی ناک کے نیچے سے آپ کے برسراقتدار ہونے کے باوجود آپ کی پوری پارٹی نکل گئی اور وزیراعظم ہوتے ہوئے بھی آپ کے لوگ آپ کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔ ہارس ٹریڈنگ کے سوال پر جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کی خرید و فروخت کو زیادہ وقت نہیں ہوا لیکن آپ اپنے اراکین کو کبھی لوٹے کبھی بکے ہوئے کہہ رہے اور دوسری طرف انہیں واپس انے پر معافی کا اعلان کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کیا آپ کو بھول گیا کہ سنیٹ الیکشن میں اقلیت کو اکثریت میں کیسا بدلہ گیا اور ابھی چندہ ماہ قبل جب آپ نے امریکہ کے ہاتھوں کشمیر بیچاآتب اپ کی خود مختاری کہاں تھی؟

مریم نواز نے عمران خان کی خارجہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے گن گن کے دوست ممالک کو اپنے خلاف کیا اور پ کی نااہلی اور ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے آج ہمارے دوست ہمارے خلاف کھڑے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان لوٹینگے۔
مزیدخبریں