ذرائع کےمطابق تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ڈی چوک پر 27مارچ کے جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی جب کہ اپوزیشن نے بھی اسی جگہ جلسے کی درخواست دے رکھی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نے دونوں کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حکومت کو پریڈ گراؤنڈ اور اپوزیشن کو ایچ 9 میں جلسے کا آپشن دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے اور دونوں طرف سے ایک ہی جگہ جلسہ کرنے سے تصادم کا خدشہ ہے جس سے حالات بگڑ سکتے ہیں، ریڈ زون میں زیادہ لوگوں کے آنے سے سکیورٹی مسائل ہوں گے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ انتظامیہ نے اپوزیشن اور حکومت کو جلسے کی جگہ کے انتخاب کے بعد آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔