صدر خلیل ناصر نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے شعیب جٹ کو ٹویٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر قتل کی سنگین دھمکیاں دی جا رہی ہیں اس لیے حکومت کو چاہئیے کہ سائبر کرائمز ایسوسی ایشن کو ان افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شعیب جٹ کو فوری طور پر تحفظ بھی فراہم کرے۔
جنرل سیکرٹری نعمت خان نے کہا کہ شعیب جٹ آن لائن دھمکیاں ملنے کے بعد باقاعدہ سائبر کرائمز گئے ہیں مگر سائبر کرائمز نے ان کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کچھ عناصر صرف سوال کرنے پر شعیب کو قتل جیسی سنگین دھمکی دے رہے ہیں۔ اس پر درخواست کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوئی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اس کا فوری نوٹس لیں۔
نعمت خان نے ٹویٹر انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ متعلقہ افراد کے نہ صرف اکاؤنٹ بند کرے بلکہ پاکستانی حکام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملزمان تک رسائی میں مدد بھی فراہم کرے۔