تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمہ حیدرآباد کےتھانہ بی سیکشن میں درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ ریاستی اداروں کےخلاف گفتگوکرنےکےتحت درج کیاگیا، مطیع اللہ جان کےیو ٹیوب چینل میں گفتگوپر دفعہ 131،153،505 کااطلاق ہوتا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ طیب حسین نامی نوجوان نے گزشتہ روزمقدمہ درج کرایا ہے۔
خیال رہے کہ اداروں کیخلاف وال چاکنگ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں کراچی کے گلشن اقبال تھانے میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کی جانب سے دانستہ طور پر حساس اداروں اور اعلیٰ عدلیہ کی کردار کشی اور تضحیک ، لوگوں میں انتشار اور بے یقینی پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، اداروں کے افسران و جوانوں میں بددلی،بے یقینی اور مایوسی پھیلانا مقصود تھا۔