خادم رضوی کے بیٹے حافظ سعد رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

11:43 AM, 21 Nov, 2020

نیا دور
علامہ خادم حسین رضوی کے وصال کے بعد نئے مرکزی امیر کا اعلان کر دیا گیا۔ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کا امیر مقرر کر دیا گیا۔ سعد رضوی کے بطور مرکزی امیر بنانے کا فیصلہ علماء کرام کی مشاورت سے کیا گیا۔ علامہ خادم حسین رضوی اس سے قبل تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر تھے۔

سعد رضوی کی تحریک کے امیر ہونے کا اعلان انکے والد کے جنازے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔
مزیدخبریں