تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 2 رہنما مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف تھانہ شمس کالونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا، ملزمان کے پاس سے بینرز برآمد ہوئے ہیں اور وہ لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔
دوسری جانب کراچی میں بھی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے لانڈھی کے عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن کاشف نظامی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔