بینک اسلامی سود سے پاک بینکاری کے ذریعے مالیاتی منظرنامہ بدلنے کیلئے پرعزم

بینک اسلامی کی جانب سے یہ اقدام متبادل بینکنگ ماڈلز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر  اٹھایا گیا ہے۔ بینک اسلامی ملک کے مالیاتی نظام میں وسیع تر شرکت کو فروغ دینے کے لیے سود سے پاک اور اخلاقی بینکنگ کے فوائد کے بارے میں آگاہی بڑھا رہا ہے۔

01:43 PM, 21 Oct, 2024

نیوز ڈیسک

پاکستان کے ممتاز اسلامی مالیاتی اداروں میں سے ایک بینک اسلامی نے ایک اہم اقدام کا آغاز کیا ہے جس کے تحت مختلف پس منظر اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد کو سود سے پاک بینکاری خدمات فراہم کی جائیں گی۔ یہ اقدام بینک اسلامی کے اُس مشن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد شریعت کے مطابق شفافیت، اخلاقیات اور شمولیت پر مبنی مالی حل فراہم کرنا اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینا ہے۔

سود یا رِبا کو تقریباً تمام مذاہب میں اس کی غیر منصفانہ نوعیت کی وجہ سے ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی بینکاری تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے پُرکشش ہے، کیونکہ یہ شفاف اور منصفانہ مالی متبادل فراہم کر کے شمولیت کو فروغ دیتی ہے۔ مزید براں، عالمی اسلامی مالیاتی صنعت، جس کی موجودہ مالیت 3 کھرب ڈالر سے زائد ہے، تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو اسلامی بینکاری کی اخلاقی اور شریعت کے مطابق حل کے لیے بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہر کرتی ہے۔

بینک اسلامی کی جانب سے یہ اقدام متبادل بینکنگ ماڈلز میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر  اٹھایا گیا ہے۔ بینک اسلامی ملک کے مالیاتی نظام میں وسیع تر شرکت کو فروغ دینے کے لیے سود سے پاک اور اخلاقی بینکنگ کے فوائد کے بارے میں آگاہی بڑھا رہا ہے۔

اس حوالے سے افتتاحی تقریب موہٹہ پیلس، کراچی میں منعقد ہوئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد اور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سلیم اللہ، آئی جی سندھ غلام نبی میمن سمیت بینکنگ انڈسٹری کے سربراہان، پبلک سیکٹر اور دیگر صنعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی، جس سے بینک اسلامی کی مالی شمولیت اور اخلاقی بینکاری کے حوالے سے بینک اسلامی کی کوششوں کی وسیع حمایت کی عکاسی ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے اپنے تبصرے میں کہا: ”اسٹیٹ بینک ایک ایسے پاکستان کا تصورپیش کرتا ہے جہاں اسلامی فنانس کے ذریعے ترقی کو فروغ ملے اور سب کو فائدہ پہنچے۔ ہمارا مقصد ایک منصفانہ اور جدید مالیاتی نظام قائم کرنا ہے جو کسی بھی پس منظر یا مالی حیثیت سے بالاتر ہو کر سب کے لیے دستیاب ہو۔ بینک اسلامی کا 'انسانیت کو سود سے بچانے' کا وژن تمام لوگوں کو بینکاری میں شامل کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ اسٹیٹ بینک پاکستان میں اسلامی بینکاری کی ترقی کی حمایت کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔“

بینک اسلامی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا: ”یہ اقدام قائد اعظم محمد علی جناح کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہے جس میں تمام لوگوں کے لیے مساوی حقوق اور سب کے لیے مواقع یقینی بنائے گئے ہیں۔ سود سے پاک حل فراہم کر کے ہم اس شعبے میں شفافیت اور اعتماد کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ہمارا مقصد ایک ایسا نظام تشکیل دینا ہے جہاں ہر شہری مالی استحکام حاصل کرنے کے لیے بااختیار محسوس کرے۔“

بینک اسلامی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران حلیم شیخ نے کہا: ”اسلامی بینکاری ناصرف مسلمانوں بلکہ اُن تمام افراد کے لیے ہے جو شفاف بینکاری پر یقین رکھتے ہیں۔ بینک اسلامی روایتی تصورات کے برعکس مساوات کے جذبے کے تحت اپنی بینکنگ سروسز تمام مذاہب کے لوگوں کے لیے پیش کرتا ہے۔ ہم کسی اعداد و شمار سے بالاتر ہو کر لوگوں اور کمیونٹیز کو ایک ایسا بینکنگ تجربہ فراہم کرتے ہیں جو سب کی شمولیت کو یقینی بناتا ہے۔ ہم سب مل کر سود سے پاک بینکاری کے فوائد فراہم کرتے ہوئے مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ “

بینک اسلامی نے مختلف مذہبی پس منظر رکھنے والے علماء کو شامل کیا ہے تاکہ اسلامی بینکاری نیٹ ورک میں شمولیت کے فوائد کو سمجھنے اور اس پر اعتماد پیدا کرنے میں مدد مل سکے۔ یہ تعاون ایک ایسا پلیٹ فارم تشکیل دیتا ہے جو اسلامی مالیات کی اخلاقی اور شمولیتی نوعیت کو اجاگر کرتا ہے، جس کے فوائد ناصرف افراد بلکہ پورے معاشرے کے لیے ہیں۔

بینک اسلامی کا مقصد پسماندہ طبقات اور اُن افراد کے لیے اسلامی بینکاری تک رسائی کو بہتر بنانا ہے جو پہلے بینکاری نظام سے محروم تھے۔ مشترکہ خطرات، منافع اور شراکت داری، اثاثوں پر مبنی لین دین اور بینکاری میں ایک اخلاقی نقطہ نظر کے ساتھ بینک اسلامی شمولیت، انصاف پسندی اور ایسے طریقوں میں احتیاط برتنے پر زور دیتا ہے جو لوگوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں