Type to search

انصاف خبریں خواتین

قندیل بلوچ قتل کیس، ملزم عارف سعودی عرب سے گرفتار

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفرور اور اشتہاری ملزم عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کر لیا گیا۔

ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ تو آ چکا، مگر مفرور اور اشتہاری قرار پانے والے ملزم مقتولہ کے بھائی عارف کے جرم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ پولیس نے ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں سعودی عرب میں مقیم اس کے سگے بھائی عارف کو بھی ملزم ٹھہرایا تھا جو کہ اس واقعہ کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا تھا، جسے اب پکڑ لیا گیا ہے۔

ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملزم عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم کو پولیس تھانہ مظفر آباد نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

عدالت نے ملزم کو مفرور اور اشتہاری قرار دیا تھا جبکہ مقتولہ کے بھائی وسیم کو عمر قید اور مفتی عبدالقوی سمیت 5 ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا، ملزم عارف کا پولیس علیحدہ چالان عدالت میں پیش کرے گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *