Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ قومی

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی

  • 18
    Shares

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کی نااہلی کی درخواست 9 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کریں گے، عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ بھی جاری کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نااہلی سے متعلق کیس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور الیکشن کمیشن سمیت وزارت قانون کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔

فواد چوہدری کی نااہلی کیلئے درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر نے جہلم کی زمین کو گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا اس لیے وہ صادق و امین نہیں رہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *