Type to search

انوویشن خبریں فيچرڈ نوجوان

آئی فون کے نئے ماڈلز میں خرابیوں کی شکایات، صارفین پریشان

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے حال ہی میں آئی فون کے نئے ماڈل متعارف کرائے تھے۔ جس میں آئی فون 11، آئی فون 11پرو اور آئی فون 11 پرو میکس شامل تھے۔ نئے ماڈلز کو صارفین نے بے حد پسند کیا لیکن اب ان ماڈلز میں خرابیوں کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی فون کے متعدد صارفین ان نئے ماڈلز میں خرابیوں کی شکایات کر رہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئی فون 11 کی سیریز کو متعارف کراتے وقت کمپنی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس فون کی ڈسپلے کا گلاس سب سے زیادہ مضبوط ہے، اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کیونکہ فون کو تو جیب میں رکھنےسے بھی موبائل کا ڈسپلے خراب ہو رہا ہے۔

علاوہ ازیں آئی فون 11 کے نئے ماڈلز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بے شمار شکایتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں فون کے ہارڈوئیر کے حوالے سے بھی کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ میرے فون کی حالت ایک ہفتے کے اندر اندر انتہائی خراب ہوگئی ہے اتنی خراب حالت تو میرے آئی فون 7 کی 3 سالوں بعد ہوئی تھی۔

واضح رہے کے گزشتہ دنوں ایپل نے اپنی سالانہ تقریب میں آئی فون 11 اور تین کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور 11 پرو میکس سمیت دیگر مصنوعات متعارف کروائی تھیں۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *