Type to search

انصاف خبریں فيچرڈ قومی

العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیل سماعت کیلیے مقرر

  • 2
    Shares

العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نواز شریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس سنے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *