Type to search

خبریں سیاست فيچرڈ

مریم نواز کے پاس موجود باقی ویڈیوز کتنی اہم ہیں؟

  • 29
    Shares

پاکستان میں سیاسی میدان کے اندر جب سے ویڈیوز کی سیات شروع ہوئی ہے، تب سے ایک نیا ہنگامہ شروع ہو گیا ہے۔ویسے تو سیاسی رہنماؤں کی ویڈیو آنا کوئی بڑی بات نہیں سمجھی جاتی لیکن اگر ویڈیو کسی جج سے متعلق ہو وہ بھی سابق وزیراعظم کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنانے والے کی تو سیاسی حالات ایک نیا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔

ایسا ہی پچھلے کچھ عرصہ میں ہوا جب ن لیگ کی رہنما مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی گئی۔جج ویڈیو سیکنڈل پر تو تحقیقات جاری ہیں تاہم ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس اور ویڈیوز بھی موجود ہیں جو پاکستان کے سیاسی میدان میں ہنگامہ برپا کر سکتی ہیں۔اسی حوالے سے معروف صحافی و کالم نگار ارشد وحید چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک سے ایک نئے مقدمات اور بار بار گرفتاریاں کرنے والے شاید بھول چکے ہیں کہ ن لیگ کے پاس ابھی کچھ ویڈیوز باقی ہیں اور اگر ان میں سے ایک بھی جاری کر دی گئی تو اس نام نہاد احتساب اور انصاف کے ساتھ بہت سے کردار عوام کے سامنے بے نقاب ہو جائیں گے اور پھر فیصلہ عوام سنائیں گے۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے ویڈیو لیک کیس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کی جانب سے دوران تفتیش کوئی ثبوت نہ ملنے سے متعلق پیش کردہ رپورٹ کے بعد 3 ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور مہر غلام جیلانی کو رہا کردیا تھا اس سے قبل اسی ہفتے میں 3 افراد کو ارشد ملک کی ایف آئی آر کے بعد مبینہ طور پر بلیک میلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم ان ملزمان کی رہائی کے تناظر میں سائبر کرائم عدالت نے کہا تھا کہ کیس سے رہا کرنے کا مقصد بری کرنے کے مترادف نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *