وزیر اعظم عمران خان کرونا وائرس کا شکار یا نہیں؟ کرونا ٹیسٹ رپورٹ میں تصدیق ہوگئی

08:49 AM, 22 Apr, 2020

نیا دور
پاکستان  اس وقت کرونا وائرس کے نرغے میں ہے اور یہاں روز سیکروں کیسز کا اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔  اب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان جنکا کل کرونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا انکی رپورٹ میں کرونا وائرس نہ ملنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔ 

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے ملنے والے عبدالستار ایدھی کے فرزند اور ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم کو کرونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کرانے کے لئے کہا گیا تھا۔

گزشتہ روز نیا دور کو   ذرائع نے بتایا کہ فیصل ایدھی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایسے افراد کی فہرست تیار کی جارہی ہے جن سے انہوں نے حالیہ دنوں میں ملاقات کی ہے اور ان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا نام بھی شامل تھا۔
مزیدخبریں