شراب کے نشے میں دھت شخص بھوک لگنے پر محبوبہ کی ٹانگیں کاٹ کر کھا گیا

09:30 AM, 22 Apr, 2020

نیا دور
یوکرین میں ایک عجیب و غریب واقع پیش آیا ہے جہاں شراب کے نشے میں دھت شخص اپنی محبوبہ ہی کو کاٹ کر کھا گیا۔

میل آن لائن کے مطابق یوکرین کا شہری 41 سالہ الیگزینڈر آدم خور ہے، جس کی 50 سالہ محبوبہ بیڈروم میں سو رہی تھی اور وہ بیٹھا شراب پی رہا تھا۔ اس دوران اسے بھوک لگی اور اس نے خاتون کو قتل کر کے اس کی ٹانگیں کاٹ کر پکائیں اور کھا گیا۔

پولیس کے مطابق قاتل نے کچن سے چھری اٹھا کر اس سے خاتون کا گلہ کاٹا اور پھر اس کی ٹانگیں جسم سے الگ کر کے ان کا گوشت بنا کر کچھ پکا لیا اور باقی فریزر میں محفوظ کر لیا۔

بعدازاں ملزم خاتون کے باقی جسم کو گھسیٹتا ہوا گھر کے قریب واقع جھاڑیوں میں لے گیا اور وہاں چھپا دیا۔ وہاں ایک شخص اپنے دو بچوں کے ہمراہ سیر کے لیے گیا اور اس نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد جب آفیسرز نے تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھوک لگ رہی تھی چنانچہ میں نے اسے قتل کیا اور اس کی ٹانگیں پکا کر کھا لیں۔

ملزم کے خلاف مقدمے کی کارروائی جاری ہے اور ممکنہ طور پر اسے 15 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔



 
مزیدخبریں